Friday, November 8, 2013

اسلا م آباد: انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کے نئے سروے کے مطابق پاک فوج اب بھی  ملک میں سب سے زیادہ مقبول ادارہ ہے جب کہ 81 فیصد افراد کے نزدیک پاکستان درست سمت میں نہیں بڑھ رہا ہے۔
پاکستان کے مسائل اورحکومتی کارکردگی کے حوالے سے انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کے سروے میں 70 اضلاع سےمختلف عمرکے افرادسے رائےلی گئی جس میں89 فیصد افراد پاک فوج کوسب سےزیادہ مقبول،80 فیصد میڈیا،63 فیصد عدلیہ کومقبول سمجھتےہیں۔ سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ بجلی ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ 21 فیصد کےنزدیک مہنگائی ،12 فیصد بے روزگاری،10 فیصددہشت گردی اور 3 فیصد کے نزدیک امن وامان،غربت زیادہ اہم ہیں۔
529444_174075759452737_1541592092_n
سروے کے مطابق 10فیصد کے نزدیک ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی بہت اچھی اور11فیصد بہت خراب سمجھتےہیں۔ 23 فیصد کے نزدیک پنجاب حکومت کی کارکردگی بہت اچھی جبکہ 7فیصد بہت خراب قرار دیتےہیں۔ 9فیصدکے نزدیک خیبرپختونخوا کی حکومت بہت اچھی، 8 فیصد بہت خراب سمجھتے ہیں۔ 7 فیصد سندھ میں پی پی کی حکومت کی کارکردگی کو بہت اچھ
ا،21 فیصد بہت خراب قرار دیتے ہیں،6 فیصد کی رائے میں بلوچستان حکومت بہت اچھی اور12 فیصد کے نزدیک بہت خراب ہے۔ 19 فیصد مہنگائی،12 فیصد بےروزگاری کاخاتمہ چاہتےہیں ،صرف 8فیصد دہشت گردی کاخاتمہ  اور 3 فیصد امن وامان کاقیام ،غربت کاخاتمہ چاہتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...